آج کل کہاں اور کس حال میں ہے ؟ مداحوں کیلئے تشویشناک خبر آگئی

ڈالرگرل ایان علی کی کرنسی اسمگلنگ کیس سے جان نہ چھوٹی،قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بدستور برقرار ہیں۔راولپنڈی کی کسٹم عدالت کے جج محمد شیراز کیانی کے رخصت پرہونے کے باعث ڈیوٹی جج سید اصغر علی نے ایان علی کے خلاف کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت کی ۔ایان علی کے وکیل کی جانب سےاستدعا کی گئی کہ ان کی موکلہ بیماری کے باعث عدالت پیش نہیں
ہوسکتی۔عدالت نے آج کی حاضری سے ان کے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔عدالت نے ایان علی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بدستور برقرار رکھے۔وکیل نے ایان علی کی مستقل حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی۔ماڈل گرل کے خلاف کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت بیس دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ڈالر گرل ایان علی اسوقت ملک سے باہر ہے اور بیمار ہے جس کی وجہ سے عدالت پیش نہیں ہوسکتی اور استثنیٰ کی درخواست دیدی ۔ جو کہ ایک پیشی کیلئے عدلت نے منظور کرلیا ۔

loading...
>