ایشوریاکی نازیباتصویردیکھ کرابھیشیک کی کیاحالت ہوئی ؟

ابھیشک کا شمار بولی وڈ میں کافی معتدل اور ٹھنڈے دماغ کے شخص کے طور پر ہوتا ہے ، وہ عام طور پر طنزیہ لہجہ اختیار کرنے کے حوالے سےبھی جانے جاتے ہیں۔ لیکن یقین کریں ۔ ابھیشک کا شمار بولی وڈ میں ان سلیبریٹریز میں ہوتا ہے جو کہ آسانی سے غصے میں نہیں آتے اور ہر وقت کسی بھی موقعے پر بات کرنےکیلئے آپ سے تیار رہتے ہیں۔
لیکن حال ہی میں معلوم ہوا ہے کہ ایک مختصر سے پارٹی کے بعد ابھیشک گھر واپس روانہ ہونے کے دوران فوٹو گرافر پر برس پڑے۔یہ واقعہ منیش ملہوترا اور کرن جوہر کی ایک چھوٹی سے پارٹی کے دوران اس وقت پیش آیا جب ابھیشک اور ایشوریا دونوں پارٹی سے واپس روانہ ہورہے تھے۔ایشوریا پارٹی میں نیلے رنگ کے مختصر لباس میں شریک ہوئی تھیں۔ اور پارٹی ختم ہونے کے بعد اس وقت منیش ، ایشوریا کو باہر پارکنگ میں باہر چھوڑنے آئے، تو ایک فوٹو گرافر نے نازیبا انداز سے تصویر لینے کی کوشش کی ، جس پر ابھیشک نے فوٹو گرافر کو بلایا اور اس سے اس حوالے سے تصدیق چاہی، تاہم فوٹو گرافر کی جانب سے کوئی بھی نازیبا تصویر لینے کی تردید کرنے کےبعد ابھیشک نے اس کو خبردار کیا۔اس موقعے پر ایشوریا مخمصے کا شکار نظر آئیں کہ آیا کیوں ابھیشک اتنا غصہ ہورہے ہیں۔

loading...
>