سردیوں کا ایسا پھل جو خون کی کمی دور کرکے آپ کے چہرے کو بھی لال سرخ کر دیتا ہے، مزید حیرت انگیز فوائد جانئے

ہر شخص کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ صحت مند رہے اور اس کا چہرہ ہشاش بشاش نظر آئے اور جسم میں کسی وٹامن کی کمی نہ ہو، خون کی کمی بھی نہ ہو لیکن بعض اوقات انسانی احتیاط کرتے ہوئے بھی بیماریوں میں گھر جاتا ہے اور خون کی کمی کا شکار بھی ہو جاتاہے،
خون کی کمی دور کرنے کے لیے انار ایک بہترین پھل ہے، ان دنوں انار بازار میں وافر موجود ہے، یہ انتہائی لذیذ اور رسیلا پھل ہے، یہ انسانی صحت کے لیے انتہائی مفید ہے، انار کی تین اقسام ہیں انار شیریں، انار منجوش یعنی کھٹا میٹھا اور انار ترش یہ بھی کھٹا میٹھا ہوتا ہے۔ انار کی یہ تینوں اقسام صحت کے لیے انتہائی مفید ہیں اور ایک انار مکمل غذائیت سے بھرپور پھل ہے جس میں فائبر، پروٹین، وٹامن اور پوٹاشیئم وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے،انار خون کی کمی کو دور کرتا ہے اور دل و دماغ کو بھی طاقت دیتا ہے۔ انار معدے اور جگر کی خرابی کی اصلاح کرتاہے، انار جسم میں خون کی کمی سے پیدا ہونے والی کمزور ی کو دور کرکے قوت بحال کرتا ہے۔ اس کے علاوہ انار ملیریا، ڈینگی، بخار اور خون کے سرطان جیسے مریضوں کے لیے بھی انتہائی مفید ہے، جگر میں صفراء کی زیادتی، گرمی، خون کی خرابی، یرقان اور دیگر امراض کے لیے انار کمال کا پھل ہے۔ انار چہرے کو بھی تر و تازہ کرتاہے یہ چہرے کے کیل مہاسے ختم کرتا ہے اور جسم میں پانی کی کمی کو دور کرتاہے اس کے علاوہ یہ جسم میں موجود کیلوریز کو کنٹرول کرتا ہے۔ جو افراد موٹاپے سے پریشان ہیں اگر وہ استعمال کریں تو وہ موٹاپے پر قابو پا سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں