شرمیلا نہیں ہوں پر سکرین پر بوس وکنار پسند نہیں، سلمان خان

یاد رہے کہ بالی ووڈ کے دبنگ خان نے اپنی آنے والی فلم ‘ٹائیگر زندہ ہے’ میں بولڈ مناظر عکس بند کرانے سے انکار کر دیا تھا، انہوں نے کہا ہے کہ کہ وہ ایسے مناظر فلمبند کرانا مناسب خیال نہیں کرتے۔ بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان کا کہنا ہے کہ انھیں سکرین پر شہوت انگیز اور بوس و کنار جیسے مناظر عکس بند کرانا پسند نہیں ہیں۔ حالیہ انٹرویو کے دوران جب میڈیا کے نمائندگان کی طرف سے سلمان خان
سے پوچھا گیا کہ کیا وہ ایسے مناظر عکس بند کرانے میں شرم محسوس کرتے ہیں اس سوال کے جواب میں سپر سٹار کا کہنا تھا کہ ایسا ہر گز نہیں ہے کہ وہ شرمیلے ہیں یا ان میں اعتماد کی کمی ہے۔سلو میاں کا مزید کہنا تھا کہ وہ ایسے مناظر فلمبند کرانا مناسب خیال نہیں کرتے تاہم اگر کبھی انھیں ایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جہاں بوس کنار فلم کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہو تو پھر وہ ایسا کرنے کے متعلق سوچیں گے۔ سلمان اور قطرینہ کی فلم ٹائیگر زندہ ہے 22 دسمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی، فلم کے ٹریلر نے ابھی سے دھوم مچا دی ہے۔

loading...
>