کاجول کی پہلی محبت منظر عام پر آگئی

بولی وڈ کی مشہور اداکارہ ، کاجول کے بےشمار مداح ہیں۔ عرصہ دراز سے بولی وڈ میں کام کرنے والی یہ اداکارہ اپنی نئی فلموں کو پردہ پر دیکھنے کیلئے بےتابی سے انتظار کررہی ہیں۔خوبصورت اداکارہ ہمیشہ سے اپنے سوشل میڈیا پر سرگرم دکھائی دیتی ہیں اور اپنے مداح سے گفتکو کرنا انہیں ہمیشہ سے پسند رہا ہے۔ کاجول اپنے سوشل میڈیا کے زریعے
مداحوں کو اپنی حالیہ تصاویر اور فلم کے بارے میں دیگر خبر بھی فراہم کرتی آئی ہیں۔حال ہی میں کاجول نے ٹوئٹر پر اپنی ایک پرانی تصویر پوسٹ کی جو ان کے مطابق ان کا پہلا پیار تھا۔جی ہاں کاجول کی یہ تصویر ان کے شوہر اور مشہور اداکار اجے دیوگن کے ساتھ نہیں بلکہ ان کی پہلی گاڑی کے ساتھ تھی۔کاجول کا پہلی گاڑی اور پہلے پیار کا نام ‘ماروتی’ تھا۔لیجئے آپ خود دیکھ لیں۔کاجول کے نام کُل 6 فلم فیئر اورڈز ہیں، جن میں سے 5 بہترین اداکارہ کے ایوارڈ ہیں جو خود ایک ریکارڈ ہے، یہ ریکارڈ اداکارہ نوتن کو بھی حاصل ہے جو کاجول کی سگی خالہ ہیں ۔ کاجول نے منفی کردار بھی بخوبی نبھائے جن میں فلم ‘گپت’ بھی شامل ہے جس کے لیے انہیں بہترین منفی کردار (ویلن) کے فلم فئیر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔کاجول کو2011 میں ہندوستان کے سب سے بڑے سویلین اعزاز پدما شری سے بھی نوازا گیا۔

loading...
>