امریکی لڑاکا طیارے کے پائلٹ نے اپنے جہاز سے آسمان میں ایسی شرمناک ترین تصویر بنا دی کہ پورا امریکہ شرم سے اپنا منہ چھپانے لگا

لڑاکا طیاروں کے پائلٹ طرح طرح کے کرتب دکھا کر اپنی مہارت کا ثبوت دیتے ہیں لیکن ایک امریکی پائلٹ نے جدید ترین لڑاکا جہاز کواستعمال کرتے ہوئے دھویں سے آسمان میں ایسی شرمناک تصویر بناڈالی کہ پورا امریکہ ہی شرم سے اپنا چھپانے پر مجبور ہوگیا، اس حرکت کے بعد داد دینے کی بجائے کریو کو دوبارہ جہاز اڑانے سے ہی روکدیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق پائلٹ کی طرف سے مردانہ عضو خاص کی تصویر بنانے کا منظر واشنگٹن کے علاقے اوکنوگن کنٹری میں اس وقت دیکھا گیاجب نیوی کا ای اے 18گرولرجنگی طیارہ غیرمعمولی ہوا کے دوران محو پرواز ہوا۔ سفیدبادل جیسے دھویں سے بنی تصویر کسی نے کیمرے کی آنکھ میں قید کرلی اور پھر سوشل میڈیا پر ڈال دی۔ مقامی ٹی وی کے مطابق ایک ماں کو سب سے زیادہ فکر لاحق ہوئی کیونکہ اسے بچوں کو سمجھانا پڑے گا کہ یہ کیا چیز ہے تاہم امریکی نیوی نے روایتی طورپر جمعہ کو معذرت کرتے ہوئے غیرذمہ دارانہ فعل قراردیدیا۔ نیول ایئر فورسز کے کمانڈر وائس ایڈمرل مائیک شومیکر نے کہاکہ آج نیول ایوی ایشن میں ایسی تصاویرکی گنجائش نہیں، ہم حقائق تک پہنچنے کے لیے چھان بین کریں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں