اداکارہ نیویارک میں اپنی 2 ہالی وڈ فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں

ان دنوں اداکارہ نیویارک میں اپنی 2 ہالی وڈ فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور تقریب میں شرکت کے لیے خصوصی طور پر انہیں بھارت آنا پڑے گا۔بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو ایوارڈ شو میں 30 منٹ کی پرفارمنس پر 12 کروڑ معاوضے کی پیش کش کی گئی۔ پریانکا چوپڑا بالی ووڈ میں کامیابیوں کے بعد ہالی ووڈ میں
بھی قدم جما چکی ہیں اور مشہور سیریز کوانٹیکو کے ساتھ ساتھ فلموں میں بھی کام کر رہی ہے۔ پریانکا نے ہالی ووڈ فلموں کے باعث رواں سال کوئی بھی بالی ووڈ فلم سائن نہیں کی۔اداکارہ کی بالی ووڈ فلموں میں کام نہ کرنے پر کافی تنقید کا سامنا رہا اور کہا گیا کہ بھارتی فلموں میں کام نہ کرنے کے باعث ان کی مقبولیت کم ہو گی لیکن اب ایک ایوارڈ شو کی تقریب میں اداکارہ کو بڑے معاوضے کی پیش کش نے سب اعتراضات و خدشات پر پانی پھیر دیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پریانکا چوپڑا کو دسمبر میں ہونے والے ایک ایوارڈز شو میں 30 منٹ کی پرفارمنس کے لیے 12 کروڑ معاوضے کی پیش کش کی گئی ہے جس پر انہوں نے پرفارم کرنے کی حامی بھر لی ہے۔ اداکارہ شو میں بالی وڈ اور انٹرنیشنل گیتوں پر پرفارمنس دیں گے۔ان دنوں اداکارہ نیویارک میں اپنی 2 ہالی وڈ فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور تقریب میں شرکت کے لیے خصوصی طور پر انہیں بھارت آنا پڑے گا۔

loading...
>