کہتے ہیں شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا۔ شوق جنون بن جائے تو روپے پیسے کی پرواہ کیے بغیر لوگ کروڑوں لٹا دیتے ہیں وہ بھی ایسے معاملات میں کہ سن کر حیرت ہو۔متحدہ عرب امارات میں گاڑی کیلئے پسندیدہ نمبر پلیٹ خریدنے کے لیے نوجوان بزنس مین نے تقریبا 30 کروڑ پاکستانی روپے پھونک ڈالے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ موصوف نے ایک کروڑ درہم گاڑی کی نمبر پلیٹ پر صرف ’’2 ‘‘ کا پندسہ لکھوانے کے لیے خرچ کیے۔دو نمبر جو سننے میں بھی کانوں کو بھلا نہیں لگتا، مگر احمد المرزوقی نامی اس بزنس مین کو ایسا بھایا کہ اس نے خطیر رقم کی پرواہ کیے بغیر شوق پورا کیا۔عرب میڈیا کے مطابق موصوف نے اپنی گاڑی کیلئے یہ نبر ایمریٹس پیلس میں لگنے والی نیلامی میں خریدا۔ ایک کروڑ درہم میں 2 نمبر پلیٹ کا مالک بننے والے کا کہنا تھا کہ یہ نمبر حاصل کرنے پر مجھے فخر بھی محسوس ہورہا ہے کیونکہ یہ نہایت اہم اور تاریخی ہے۔اچھی بات یہ ہے کہ نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم فلاحی کاموں پر خرچ کی جائے گی۔
Load/Hide Comments