’مجھے اپنے خوابوں کے شہزادے کی تلاش ہے۔۔۔‘ نوجوان لڑکی نے یہ پیغام لکھ کر سمندر میں پھینک دیا، پھر 6 سال بعد اس کا کیا جواب آیا؟ کبھی خوابوں میں بھی نہ سوچ سکتی تھی کہ یہ نتیجہ بھی نکل سکتا ہے

دوستی اور پیار کی تلاش میں آج کل کے نوجوان انٹرنیٹ کا رخ کرتے ہیں لیکن امریکی لڑکی ہیلی روبنز کے جی میں ایک انوکھا آئیڈیا آیا تو اس نے اپنے خوابوں کے شہزادے کی تلاش کے لئے سمندر کا رخ کر لیا۔ اس نے پلاسٹک کی ایک گیند پر لکھا ” اگر یہ کسی خوبصورت لڑکے کو ملے تو مجھ سے رابطہ کرے۔ مجھے اپنے خوابوں کے شہزادے کی تلاش ہے۔“
دی مرر کے مطابق ہیلی یہ پیغام سمندر کی لہروں کے سپرد کرنے کے بعد کئی ماہ تک انتظار کرتی رہی لیکن کوئی جواب موصول نہ ہوا۔ وقت گزرتا گیا اور رفتہ رفتہ وہ اس بات کو بھول ہی گئی، لیکن گزشتہ ہفتے اسے اس وقت ایک بڑا سرپرائز ملا جب چھ سال بعد اس کے پیغام کا بالآخر جواب آ گیا۔
یہ جواب کسی نوجوان کی جانب سے آیا تھا، جس نے لکھا تھا ”ہیلو! مجھے تمہارا پیغام سمندر میں ملا۔ میں سپر ہیرو بننا چاہتا ہوں۔ ذرا اندازہ تو لگاﺅ کہ میرا نام کیا ہے؟ “ ہیلی کے لئے تو یہ بات بہت ہی حیران کن تھی کہ چھ سال پہلے سمندر میں ڈالے گئے اس کے پیغام کا کسی نے جواب دیا تھا۔ جواب بھیجنے والے نوجوان کے ساتھ اس کا رابطہ ہوا تو اس نے اپنا نام ایڈم بتایا، لیکن دراصل کہانی کچھ اور تھی جو جلد ہی ہیلی کے سامنے کھلنے والی تھ
ان دونوں کے درمیاں کچھ بات چیت ہوئی تو ہیلی کو پتا چلا کہ اس کا پیغام کسی نوجوان کو نہیں بلکہ ایک 16 سالہ لڑکی کو ملا تھا، جو اسے الو بنا کر کچھ لطف اٹھانا چاہ رہی تھی۔ اس لڑکی نے پہلے اپنا نام ایشلی بتایا مگر بعد میں اصلیت بتاتے ہوئے کہا کہ اس کا نام کیلسی ہے۔
نو عمر لڑکی نے ہیلی کے ساتھ کچھ دل لگی تو کی لیکن آخرکار سب حقیقت بتا دی۔ ہیلی بھی اس مذاق پر ناراض نہیں ہوئی۔ اس کا کہنا ہے کہ اس کہانی کے ہر نئے موڑ نے اسے حیران کیا ہے۔ اسے اپنے خوابوں کا شہزادہ تو نہیں ملا البتہ کیلسی اب اس کی دوست بن گئی ہے اور دونوں اس حسن اتفاق پر بہت خوش ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں