ہمارا سال 12مہینوں پر مشتمل ہوتا ہے جس میں ہزاروں گھنٹے ہوتے ہیں لیکن آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ ایک جگہ ایسی بھی ہے جہاں سال صرف 7گھنٹوں کا ہوتا ہے۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق یہ جگہ ہماری زمین پر نہیں بلکہ ایک اور سیارہ ہے جس کا نام ایپک 24693474بی (Epic 24693474 b) ہے۔ امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا نے رواں ماہ کے آغاز میں ہی یہ سیارہ دریافت کیا ہے۔
سائنسدانوں نے کیپلر ٹیلی سکوپ کے ذریعے اس سیارے کا مشاہدہ کیا اور یہ حیران کن انکشاف کیا کہ وہاں سال صرف 7گھنٹے کا ہوتا ہے، جس کی وجہ یہ ہے کہ یہ سیارہ سورج کے گرد انتہائی تیزی کے ساتھ چکر لگا رہا ہے۔ ہماری زمین سورج کے گرد جو چکر 365دن میں لگاتی ہے، یہ سیارہ صرف 7گھنٹوں میں لگا لیتا ہے اور اب تک دریافت ہونے والوں میں اس سیارے پر سال سب سے چھوٹا ہے۔ سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ اس سیارے کی سطح پتھروں اور لوہے سے بنی ہوئی ہے۔ یہ ہماری زمین سے 3گنا بڑا ہے اور اس کا 70فیصد لوہے اور پتھروں پر مشتمل ہے۔
Load/Hide Comments