فیس بک پر دوستوں کی تعداد کے حوالے سے ماہرین نے نئی تحقیق میں ایسا انکشاف کر دیا ہے کہ آئندہ آپ کوئی فرینڈ ریکویسٹ قبول نہیں کریں گے۔ دی انڈیپنڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق تحقیق کاروں نے بتایا ہے کہ ”جن لوگوں کے فیس بک پر بہت زیادہ دوست ہوں وہ مادہ پرست ہوتے ہیں۔ یہ لوگ فیس بک فرینڈز کوایک طرح کی ڈیجیٹل چیز سمجھتے ہیں اور دوسرے لوگوں کی نسبت زیادہ فیس بک استعمال کرتے ہیں۔“
جرمنی کی روہر یونیورسٹی کے تحقیق کاروں نے اس تحقیق میں 242فیس بک صارفین کا ڈیٹا حاصل کرکے اس کا تجزیہ کیا اور ان سے کچھ سوالات پوچھے۔ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ فلپ اوزیمیک کا کہنا تھا کہ ”ایسے مادہ پرست لوگ فیس بک زیادہ سے زیادہ دوست اس لیے بناتے ہیں کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ اس طرح ان کو دوسروں پر غلبہ حاصل ہو گا۔ ایسے لوگ سمجھتے ہیں کہ فیس بک پر جتنے زیادہ دوست ہوں گے انہیں زندگی میں اتنی زیادہ کامیابی ملے گی۔“
Load/Hide Comments