سیدو شریف کے قریب واقع گاؤں سپل پانڈی یوں تو کئی لحاظ سے منفرد ہے لیکن اس کی سب سے بڑی انفرادیت یہاں ایک ہی دادا کی اولاد کا قیام پذیر ہونا ہے۔تفصیلات کے مطابق سوات میں واقع سپل پانڈی سیدو شریف سے 8 کلومیٹر دور پہاڑی گاؤں ہے جو سطح سمند سے 3600 فٹ بلند ہے، یہ پاکستان کا واحد گاؤں ہے جہاں ایک ہی دادا کی اولاد رہتی ہے۔ گاؤں کی آبادی 7 ہزار کے قریب افراد پر
مشتمل ہے اور اس میں تعلیم کی شرح ملک کے باقی حصوں کی نسبت زیادہ ہے جن میں سے اکثر سرکاری ملازمین ہیں۔سپل پانڈی کی آبادی تین خاندانوں پر مشتمل ہے جو دولت بابا کی اولاد ہیں، یہاں کے ایک مقامی شخص نے اپنے طور پر بائیو گیس لگانے کا تجربہ کیا جو کامیاب رہا جس کے بعد پورے گاؤں میں بائیو گیس کے پلانٹس لگائے گئے ہیں اور لوگ مویشیوں کے فضلے سے بننے والی اس گیس سے مستفید ہو رہے ہیں۔
Load/Hide Comments