روز 4 کپ کافی پئیں اور یہ خطرناک بیماری دور بھگائیں

ایک نئی تحقیق کے مطابق روزانہ 4کپ کافی پینے سے دل کی بیماریوں اور موت کے خطرات کو کم کیا جاسکتا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے اب تک کی جامع ترین رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کافی بیشتر لوگوں کی صحت کے لئے مفید ثابت ہوئی ہے۔
یونیورسٹی آف ساؤتھمپٹن کےمحققین کا کہنا ہے کہ دن میں کافی کے تین سے چار کپ پینے سے دل کی بیماریوں کے امکانات میں 15فیصد جبکہ قبل از وقت موت کا امکان 17فیصد تک کم کیا جاسکتا ہے۔ریسرچ کے دوران شواہد سامنے آئے ہیں کہ کافی سے بعض اقسام کےسرطان، ذیابیطس، جگر اور بھولنے جیسی بیماریوں کے امکانات بھی کم ہوجاتے ہیں۔برٹس میڈیکل جنرل میں شائع ہونے والے ریسرچ رپورٹ میں سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اعتدال کے ساتھ کافی پینا صحت کے لئے نقصان کے بجائے مفید ثابت ہوسکتا ہے۔تاہم سائنسدانوں نے زور دیا ہے کہ اس کا مطلب یہ نہیں کافی کا استعمال ہر ایک کے لئے اچھا ہے، مثلاًحاملہ خواتین کے لئے کافی کا بہت زیادہ استعمال خطرناک ہوسکتا ہے جبکہ کیفین کی وجہ سے خواتین میں ہڈیوں کے فریکچر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے

loading...
>