ہمیں کینسر کی بیماری میں مبتلا کر کے خدا ہم سے انصاف کرتا ہے کیونکہ۔۔۔حکومتی وزیر نے ایسا بیان دے ڈالا کہ پورے ملک میں ہنگامے

بھارت کی ریاست آسام کے وزیرِ صحت کی جانب سے سرطان کے مرض کو ماضی کے گناہوں کی وجہ سے ملنے والا خدائی انصاف قرار دیے جانے کے بعد غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق وزیرِ صحت ہیمانتا بسوا شرما کا کہنا تھا کہ لوگوں کو سرطان جیسی بیماریاں ان کے والدین کے گناہوں کی وجہ سے لاحق ہو سکتی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جب ہم گناہ کرتے ہیں تو خدا ہمیں تکلیف پہنچاتا ہے۔ بعض اوقات ہمارا سامنا ایسے نوجوانوں سے ہوتا ہے
جو سرطان کے مرض میں مبتلا ہوتے ہیں یا جوان آدمیوں کو حادثات کا سامنا ہوتا۔ اگر آپ پس منظر کا مشاہدہ کریں تو آپ کو معلوم ہو گا کہ یہ خدا کا انصاف ہے۔ اور کچھ نہیں۔ ہمیں اس خدائی انصاف کا سامنا کرنا ہے۔ادھر بھارت میںسرطان کے مریضوں اور ان کے رشتے داروں نے کہا کہ انھیں وزیر کے بیان سے صدمہ پہنچا ہے۔جبکہ حزب مخالف جماعتوں نے ہیمانتا بسوا شرما کے بیان کو بدقسمتی قرار دیتے ہوئے ان سے عام معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔

loading...
>