تحریک لبیک یا پنجاب حکومت کے درمیان معاہدہ طے ، شہبازشریف مغرب کے بعد اہم اعلان کرینگے

تحریک لبیک کے مرکزی رہنما پیر افضل قادری کے مطابق تحریک لبیک اور پنجاب حکومت کے مابین معاہدہ طے پا گیا جس کا اعلان آج وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف بعد از نماز مغرب کرینگے۔ نجی ٹی وی 92نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق پیر افضل قادری نے پنجاب حکومت کے ساتھ معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف آج بعد از نماز مغرب اہم اعلان کرینگے
جبکہ علامہ خاد م رضوی اسلام آباد سے دھرنا ختم کر کے لاہور داتا دربار کی جانب گامزن ہیں جس کے بعد وہ بھی یہاں پہنچ کر بڑا اعلان کرینگے۔ پیر افضل قادری نے بتایاکہ اسلام آباد دھرنے کے خلاف کئے گئے حکومت کے آپریشن میں شہید ہونیوالے افراد کے ورثا کی مدد کیلئے حکومت نے پیش کش کی ہے جسے مسترد کردیا گیا ہے۔ تحریک لبیک سمجھتی ہے کہ شہدا کے ورثا کی وارث تحریک لبیک ہے اور ہم خود ان کے تمام معاملات کو دیکھیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں