لمبے عرصے تک فلمی دنیا میں نہ دکھائی دینے والے بوبی دیول آج کہاں اور کس حال میں ہیں ؟ دیکھ کر آپ بھی چونک اٹھیں گے

سلمان خان کے مد مقابل آنے کے لئے ان جیسا دکھائی دینا بھی ضروری ہے اور اس مقصد کے لئے ایکشن فلم ریس تھری کی کاسٹ میں شامل بوبی دیول بھی تیاریاں کر رہے ہیں۔ بوبی نے ٹویٹر پر اپنی ایک تصویر اپ لوڈ کی ہے جس میں انہوں نے اپنی باڈی دکھائی ہے۔ اس کے ساتھ اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا ہے کہ جب محنت کا پھل دکھائی دینے لگے۔
بوبی اس کا کریڈٹ سلمان کو دیتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ خیال رہے کہ ریس تھری 2013ء کی فلم ریس ٹو کا سیکوئل ہے۔ اس فلم میں سلمان خان کے ساتھ بوبی دیول، جیکولین فرنانڈس اور ڈیزی شاہ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم اگلے برس چار مئی کو ریلیز کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں