خاتون نے جیسے ہی اپنی ہونے والی بہو کو دیکھا تو دریا میں چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی۔۔اس کی کیا وجہ تھی؟؟چونکا دینے والی رپورٹ

چین میں ایک ادھیڑ عمر خاتون کی خود کشی کا پر اسرار واقعہ پیش آگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ حینان میں واقعے دریائے ننگلنگ کے کنارے سے ایک معمر خاتون کی لاش ملی ہے ۔ جس کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ اس نے خود کشی کی ہے۔ ابتدائی طور پر اس کے خاندان کی جانب سے بتایا گیاہے کہ خاتون اپنے بیٹے کی منگنی کے موقع پر اپنی ہونے والی بہوکو کار کا تحفہ نہ دے سکی اس لیئے ان نے دریا میں کو د کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔ تاہم اب جو
وجہ سامنے آئی ہے اس کے مطابق خاتون کو اپنی ہونے والی بہو پسندہی نہیں آئی تھی کیونکہ اس کا قد بہت چھوٹا تھا اسی بنا پر وہ دریا میںکود کر ہلاک ہو گئی۔ سوشل میڈیا صارفین اس واقعے پر حیرت اور غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ کار کا تحفہ نہ دینے کا صدمہ ہی اگر اس خود کشی کی وجہ تھا تو اس میں بیٹے کی بھی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنی ماں کو پشیمان ہونے سے نہ بچا سکا۔ اور اگر اس کی وجہ بہو کا قد چھوٹا ہونا ہے تو اس بنا پر بھلا کوئی خود کشی کیسے کرسکتا ہے۔کسی انسان کی اس سے زیادہ تذلیل کیا ہو گی کہ اس کے چھوٹے قد کی وجہ سے کوئی خود کشی کر لے۔ ایسا کرنے سے ایسے تمام لوگوں کی دل آزاری ہوسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں