شہیدمیجر اسحاق کی والدہ نے ایسی بات کہہ دی کہ ہر آنکھ سے آنسو جا ری ہو گئے

مادرِ وطن کے لیے جان نچھاور کرنے والے پاک فوج کے میجراسحاق شہید کی والدہ کا کہنا ہے کہ سب سےچھوٹےبیٹے کے بچھڑنے پرصبرکیا، یقین ہے وہ خواب میں ملنے آئے گا۔ تفصیلات کے مطابق شہیدمیجراسحاق کی بوڑھی ماں کےحوصلےنےدہشتگردوں کومات دیدی سب سےچھوٹےبیٹےکی شہادت پربھی بوڑھی آنکھیں نم نہ ہوئیں۔
باہمت ماں کا کہنا تھا کہ ’بیٹے کی شہادت پر صبرکیا ہےیقین ہےوہ خواب میں سےملنےآئے گا‘۔ انہوں نے بتایا کہ بڑےبھائی بھی چھوٹےکی قربانی پرنازاں ہیں۔شہید میجر کی والدہ کا کہنا تھا کہ بیٹا حافظِ قرآن تھا۔اس موقع پر بڑےبھائی کا کہنا تھا کہ میجراسحاق کو شہادت کی خواہش تھی، دوسرے بھائی نےکہا ہم نے اپنا ہیرا وطن پرقربان کردیا۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ کلاچی میں جام شہادت نوش کرنے والے پاک سرزمین کے سپوت میجراسحاق شہید فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین کردی گئی، شہید کا خاندان پہلے بھی پاکستان پر جانیں نچھاور کرچکا ہے۔یاد رہے میجر اسحاق ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں جام شہادت نوش کرگئے تھے، ان کا تعلق اکیس میڈیم رجمنٹ آرٹلری سے تھا۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کہتے ہیں مادروطن کی محبت میں یہ قیمت چکارہے ہیں، قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، اور جانوں کےان نذرانوں پرکوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔میجراسحاق شہیدکی نمازجنازہ میں آرمی چیف قمرجاویدباجوہ اوردیگرحکام نے شرکت کی تھی

loading...
>