فیض آباد دھرنے میں کر کٹر عمر اکمل کی مو ت

قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز عمراکمل نے سوشل میڈیا پر اپنی موت کی خبر کی تر دید کردی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ کچھ عرصے سے سوشل میڈیا پر عمراکمل کے حالیہ دھرنے کے دوران ہونے والے فسادات کے دوران انتقال کی خبریں سوشل میڈیا پر چھائی رہی تھیں تاہم 27سالہ ٹیسٹ کرکٹر نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں زندہ ہونے کا یقین دلا دیا ہے۔ عمر اکمل کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ ” الحمد اللہ ،میں لاہور میں محفوظ اور مکمل طور پر تندرست ہوں ،سوشل میڈیا پر چلنے والی تمام خبریں جھوٹی ہیں اور میں جلد نیشنل ٹی ٹونٹی میں ان ایکشن ہوں گا “ ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں