حالیہ مس یونیورس بننے والی حسینہ کا تعلق کس ملک سے ہے اور وہ پیشے سے در اصل کیا ہیں ؟

امریکا میں منعقد ہونے والے عالمی مقابلہ حسن کی فاتح قرار پانے والی نوجوان دوشیزہ حسن و جمال کی ملکہ تو ہیں ہی لیکن وہ کام کیا کرتی ہیں، یہ جان کر اکثر لوگ یقین ہی نہیں کر پاتے کہ ایک نازک سی لڑکی ایسی خطرناک بھی ہو سکتی ہے۔ جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والی نئی نویلی مس یونیورس مارشل آرٹ
کی ماہر ہیں اور خواتین کو اپنے دفاع کی تربیت دیتی ہیں۔ خلیج ٹائمز کے مطابق 22 سالہ ڈیمی لے نیل پیٹرس نے امریکی شہر لاس ویگاس میں منتخب ہونے والے مس یونیورس مقابلہ حسن میں درجنوں ممالک کی حسیناؤں کو شکست دے کر ملکہ حسن کا تاج اپنے سر پر پہنا ہے۔ڈیمی کا تعلق مغربی کیپ صوبے سے ہے اور اس نے حال ہی میں نارتھ ویسٹ یونیورسٹی سے بزنس مینجمنٹ میں ڈگری بھی حاصل کی ہے۔ مس یونیورس ویب سائٹ پر جاری کی گئی ایک ویڈیو میں ڈیمی نے بتایا کہ اسے سیلف ڈیفنس میں دلچسپی اس وقت پیدا ہوئی جب مس ساؤتھ افریقہ کا مقابلہ جیتنے کے بعد انہیں اغوا کرلیا گیا اور ایک ماہ تک قید میں رکھا گیا۔ اس واقعے کے بعد انہوں نے سیلف ڈیفنس کی باقاعدہ تربیت حاصل کی اور اب وہ نوجوان لڑکیوں اور خواتین کو تربیت فراہم کرتی ہیں۔امریکی شہر لاس ویگاس میں منعقد ہونے والے مس یونیورس مقابلہ حسن میں دوسرے نمبر پر 21 سالہ مس جمیکا دوینا بینٹ رہیں جبکہ مس جمیکا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مجموعی طور پر سو سے زائد ممالک کی حسیناؤں نے اس مقابلے میں شرکت کی تھی۔

loading...
>