دنیا کو بتانا چاہتی ہوں پاکستان ایک پرامن ملک ہے، ماہرہ خان

پاکستا ن کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے کہاہے کہ میں دنیا کو بتانا چاہتی ہوں پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور ہم لوگ امن پسند ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں ماہرہ خان نے بالی ووڈ میں اپنے تجربے کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ اچھے برے حالات میں بھارتی فلم رئیس
میں کام کرنے کا تجربہ اچھا رہا۔شوٹنگ کے دوران حالات کی وجہ سے جو مشکلات آئیں ان کا براہ راست مجھے سامنا نہیں کرنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ آئندہ بھارتی فلم میں کام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، لوگ باہر جا کر کام کیوں کرتے ہیں؟ جب اپنے ملک میں اچھا کام نہ ہو رہا ہو۔رئیس تو ایک ایسی فلم تھی جس کے لئے میں انکار نہیں کر سکتی تھی۔جب اپنے ملک میں اچھا کام نہ ہو رہا ہو۔رئیس تو ایک ایسی فلم تھی جس کے لئے میں انکار نہیں کر سکتی تھی۔

loading...
>