لاہور شیخ زید ہسپتال ڈے کیئر سینٹر میں بچیوں سے زیادتی کا انکشاف

لاہور کے شیخ زید ہسپتال میں واقع چلڈرن کیئر سینٹر میں معصوم بچیوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا، متاثرہ بچی کی نشان دہی پر مسلم ٹاؤن پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے لیکن تین روز گزرنے کے باوجود بھی ملزم کو تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے۔ تین سالہ بچی شیخ زید ہسپتال کے کیئر سینٹر میں داخل تھی بچی نے ڈاکٹر عامر کو بتایا کہ اس کے جسم کے نازک حصوں میں شدید درد ہے، جب ڈاکٹر عامر نے بچی کا چیک اپ کیا تو پتہ
چلا کہ بچی کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے۔ ایک موقر قومیاخبار کے مطابق اس سارے واقعہ کے بعد ڈاکٹر فوزیہ نے انتظامیہ کے خلاف تھانہ مسلم ٹاؤن میں درخواست دے دی، جبکہ ڈاکٹر فوزیہ کے خلاف بچی کو جنسی تشدد کا نشانہ بنانے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، واضح رہے کہ لیڈی ڈاکٹر فوزیہ نے معصوم بچیوں سے زیادتی کے لیے ہسپتال میں کمرہ لے رکھا تھا اور وہ آیا کو پیسے بھی دیتی تھی تاکہ یہ بات راز ہی رہے۔تاہم انکشاف ہوا ہے کہ شیخ زید ہسپتال کے ڈے کیئر سینٹر میں درجنوں معصوم بچیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے دوسری طرف ہسپتال انتظامیہ نے بد نامی سے بچنے کے لیے ایف آئی آر سیل کروا دی ہے۔

loading...
>