پاکستا ن سے درآمد کی جانے والی سپاری ’’تلسی پان مصالحہ ‘‘دراصل منشیات ہے،امریکی ریاست ائوہائیوصحت حکام

امریکی ریاست اوہائیوکے صحت حکام نے خبردارکیاہے کہ پاکستا ن سے درآمد کی جانے والے سپاری ’’تلسی پان مصالحہ ‘‘دراصل منشیات ہے ۔فاکس نیوزکی رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے بھی تلسی پان مصالحہ کے استعما ل سے کینسرہونے کااندیشہ ظاہرکیاہے اورکہاہے کہ نوجوان نسل اس کوبہت زیادہ ا ستعما ل کررہی ہے ۔
امریکی ٹی وی ڈبلیوبی این ایس نے کہاہے کہ پولیس کے انتباہ کےباوجود کئی طلباسکولوں میں یہ مصالحہ چباتے ہوئے گرفتارکئے گئے ۔صحت حکام نے انتباہ جاری کیاہے کہ تلسی کے استعمال سے زبان اور دانتوں کاکینسرہوسکتاہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق اوہائیوکے صحت انسپکٹرزتلسی پان مصالحے کومارکیٹوں سے ختم کرنے کےلئے آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں ۔10ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ اس دھندے میں فوڈاینڈڈرگ ایڈمنسٹریشن بھی ملوث ہے ۔

loading...
>