خواتین کو بسااوقات انتہائی بدصورت مرد بھی پسند آ جاتے ہیں اور اب سائنسدانوں نے ان کی اس عادت کی انتہائی حیران کن وجہ بتا دی ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ بعض ایسے لوگ ہوتے ہیں جو خوبصورتی سمیت پسندیدگی کے تمام عوامل پر ذہانت کو ترجیح دیتے ہیں۔ انہیں صنف مخالف کی ذہانت سے جنسی تحریک ملتی ہے، چنانچہ ایسی خواتین کو بدصورت مرد بھی پسند آ جاتے ہیں جو ذہانت میں جنسی کشش محسوس کرتی ہیں۔“ اس تحقیق میں یونیورسٹی آف ویسٹرن آسٹریلیا کے سائنسدانوں نے 18سے 35سال عمر کے 383مردوخواتین پر تجربات کیے۔
نتائج میں انہوں نے بتایا ہے کہ ”دنیا میں ہر 10میں سے ایک شخص شریک حیات میں ذہانت کو سب سے زیادہ پسند کرتا ہے اور اسی کی وجہ سے وہ اس کا انتخاب کرتا ہے۔ تجربات میں ثابت ہوا ہے کہ کم از کم 120آئی کیو لیول صنف مخالف کو کشش دلانے کے لیے لازمی ہوتا ہے۔“ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر گیلیس گگنیک کا کہنا تھا کہ ”ذہانت میں جنسی کشش محسوس کرنے کی عادت کو Sapiosexualismکہا جاتا ہے۔یہ بھی دیگر جنسی رغبتوں کی طرح ایک حقیقی جنسی رجحان ہے۔ جو شخص یہ رجحان رکھتا ہو وہ صنف مخالف کے 135آئی کیو لیول کے حامل فرد کی محبت میں گرفتار ہونے سے خود کو نہیں بچا پاتا۔“
Load/Hide Comments