کروڑوں روپے ماہانہ کمانے والے ویرات کوہلی اور دیگر کرکٹرز کون سے سمارٹ فون استعمال کرتے ہیں؟ ایسی تفصیلات سامنے آ گئیں کہ جان کر آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی دنیا میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے چند کھلاڑیوں میں شامل ہیں جبکہ ان کے دیگر ساتھی بھی ماہانہ کروڑوں روپے کماتے ہیں مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ بے تحاشا دولت کے مالک یہ کرکٹرز کون سے سمارٹ فون استعمال کرتے ہیں؟
تو جناب! تفصیلات بھی سامنے آ ہی گئی ہیں اور یہ جان کر آپ کو حیرت ضرور ہو گی کہ کروڑوں روپے ماہانہ کمانے والے یہ کرکٹرز سمارٹ فونز پر ہزاروں روپے میں خرچ کرنا ہی گوارہ کرتے ہیں اور ایسا نہیں ہے کہ وہ سونے سے بنے سمارٹ فون خریدتے ہیں یا پھر دنیا بھر میں متعارف کرائے جانے والے لمیٹڈ ایڈیشن فونز، جن کی قیمت آسمان کو چھوتی ہے۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اس وقت آئی فون x استعمال کر رہے ہیں جو ایپل کی جانب سے حال ہی میں متعارف کرایا گیا ہے اور اس کی قیمت ایک لاکھ 2 ہزار بھارتی روپے ہے۔
مہنگی مہنگی گاڑیوں اور کئی ہیوی بائیکس کے مالک مہندرا سنگھ دھونی کچھ عرصہ پہلے تک ’زین فون‘ استعمال کرتے تھے جس کی قیمت صرف 9 ہزار 500 بھارتی روپے تھی تاہم اب وہ بھی آئی فون پر منتقل ہو گئے ہیں اور آئی فون +7 استعمال کرتے ہیں جس کی قیمت 65 ہزار بھارتی روپے ہے۔
دھواں دار بلے بازی کرنے والے آل راﺅنڈر یووراج سنگھ بھی آئی فون 7s ہی استعمال کرتے ہیں جس قیمت 65 ہزار بھارتی روپے ہے۔
محمد عامر کو عام سا باﺅلر قرار دینے اور پھر ان کے ہاتھوں ہر مرتبہ ذلت کا سامنا اٹھانے والے روہت شرما حیرت انگیز طور پر آئی فون صارف نہیں ہیں بلکہ وہ گلیکسی S8 استعمال کرتے ہیں کس کی قیمت 54 ہزار بھارتی روپے ہے
بھارتی کرکٹ کے ’بھگوان‘ مانے جانے والے سچن ٹنڈولکر آئی فون 7s استعمال کرتے ہیں جس کی قیمت صرف 65 ہزار بھارتی روپے ہے۔

loading...
>