ملک کے وزیراعظم کے ساتھ ایک شرمناک تصویر نے اِس عورت کو مالا مال کر دیا، مگر کیسے؟ جان کر آپ بھی اِس کی ذہانت پر دنگ رہ جائیں گے

شہرت اور دولت راتوں رات حاصل ہونے والی چیزیں نہیں لیکن کینیا میں ایک خاتون نے اپنے ملک کے وزیراعظم کے ساتھ ایک تصویر فیس بک پر پوسٹ کی اور پھر اس کا ایسا استعمال کیا کہ دنوں میں نہ صرف شہرت کی بلندیوں کو پہنچ گئی بلکہ لاکھوں میں بھی کھیلنے لگی۔ نیس ڈیلی (Nas Daily)نے اپنے فیس بک پیج پر ’ساشا‘ نامی اس خاتون کی کہانی ویڈیو کی شکل میں بیان کی ہے۔ ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ ساشا ایک روز ہوٹل میں بیٹھی ہوتی ہے۔ اچانک اس کی نظر تھوڑی دور بیٹھے کینیا کے وزیراعظم پر پڑتی ہے۔
کینیا کے شہر زینزیبار کی رہائشی ساشا اٹھ کر وزیراعظم کے پاس جاتی ہے اور ان کے ساتھ ایک تصویر بنانے کی درخواست کرتی ہے۔ وزیراعظم کی اجازت سے وہ ان کے ساتھ ایک تصویر بناتی ہے اور فیس بک پر پوسٹ کر دیتی ہے۔ اگلی صبح جب وہ اٹھتی ہے تو پورے ملک میں ہنگامہ برپا ہوتا ہے۔ لوگ اس کی اس تصویر کو لے کر طرح طرح کی کہانیاں انٹرنیٹ پر پھیلا چکے ہوتے ہیں اور جن میں سے اکثر میں کہا گیا ہوتا ہے کہ اس خاتون کے وزیراعظم کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں اور یہ گزشتہ رات ہوٹل میں وزیراعظم کے ساتھ تھی۔ اس کے ساتھ ہی ساشا کو قتل کی دھمکیاں بھی ملنی شروع ہو جاتی ہیں لیکن وہ عقلمندی سے کام لیتی ہے اور اپنے مساج سنٹر کی ویب سائٹ بنا کر اس کی انٹرنیٹ پر تشہیر شروع کر دیتی ہے۔ فرضی اور من گھڑت خبروں کے باعث وہ پورے ملک میں مشہور تو پہلے ہی ہو چکی ہوتی ہے چنانچہ لوگ بڑی تعداد میں اس کی ویب سائٹ وزٹ کرتے ہیں اور اس کا کاروبار چمک اٹھتا ہے اور اس کے گاہکوں کی تعداد میں کئی سو گنا اضافہ ہو جاتا ہے۔چنانچہ آج اس ایک حادثے کی وجہ سے وہ ڈالروں میں کھیل رہی ہے۔

loading...
>