کیا کبھی ایسا ہو اہے کہ آپ کو ناگوار بدبو محسوس ہوئی ہو لیکن آپ اندازہ نہ لگا پائے ہوں کہ یہ کہاں سے آرہی ہے؟ آپ کو یہ سننا اچھا تو نہیں لگے گا لیکن بدقسمتی سے اس بدبو کا منبع آپ کی ناف بھی ہوسکتی ہے۔ عام طور پر لوگ جسم کے دیگر حصوں کی صفائی کا تو بہت خیال رکھتے ہیں لیکن ناف کو نظر انداز کردیتے ہیں۔ طرح کے بیکٹیریا، پسینہ، جلد کے مردہ خلیات آپ کی ناف میں جمع رہتے ہیں جو بدترین قسم کی بدبو اور بعض اوقات بیماری کا سبب بھی بن جاتے ہیں۔
ناف میں جمع ہونے والے جراثیموں کی وجہ سے انفیکشن، سوزش، خارش وغیرہ جیسی بیماریاں عام پائی جاتی ہیں۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ان مسائل سے محفوظ رہنے کے لئے آپ کو اپنی ناف کی صفائی روزانہ کرنی چاہیے اور ناف کی صفائی کے بعد اسے صاف کپڑے یا تولیے سے خشک ضرور کریں۔ اگر آپ اسے صاف کرتے ہیں لیکن نمی اس کے اندر باقی رہتی ہے تو وہ بھی بدبو او رانفیکشن کا سبب بن سکتی ہے۔
کچھ لوگ ناف کو بھی اسی طرح چھدوالیتے ہیں جیسے کان یا ناک چھدوائے جاتے ہیں۔ یہ لوگ ناف کی پوری طرح صفائی نہیں کرپاتے جس کی وجہ سے انفیکشن کا خطرہ بہت بڑھ جاتا ہے۔ اسی طرح موٹاپے کے شکار افرا دبھی ناف کی صفائی میں سستی کا مظاہرہ کرتے ہیں جو بیماریوں کا سبب بن سکتی ہے۔
Load/Hide Comments