’خدا جنسی زیادتی کا گناہ معاف کردیتا ہے اگر انسان۔۔۔‘ عالم دین نے متنازعہ ترین بات کہہ دی، پوری دنیا میں طوفان برپاہوگیا

عبادات کی اہمیت کو بیان کرنا اپنی جگہ لیکن بہرحال اس کا طریقہ ایسانہیں ہونا چاہیے کہ سننے والوں کے دل میں عبادات کی اہمیت تو اجاگر ہو مگر کبیرہ گناہوں کی سنگینی کا احساس کمزور پڑنے لگے ۔ سوشل میڈیا پر ایک مذہبی سکالر کی ایک ایسی ہی ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں وہ نماز کی اہمیت کو کچھ ایسے انداز میں بیان کررہے ہیں کہ انٹرنیٹ پر ایک ہنگامہ سا برپاہوگیا ہے۔
ویب سائٹ Parhloکے مطابق یہ ویڈیو حال ہی میں سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے، جس میں یہ صاحب نماز کی اہمیت بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں ” نماز نہ پڑھنا زنا کاری، شراب نوشی اور قتل سے بھی بدتر ہے۔ ایک ایسا شخص جو یہ تمام گناہ کرتا ہے، یعنی زنا کاری، شراب نوشی وہ یہ تمام گناہ ہر روز کرتا ہے، لیکن نماز اد اکرتا ہے، وہ اس شخص سے بہتر ہے جو ان تمام گناہوں سے بچتا ہے لیکن نماز ادا نہیں کرتا۔“
یہ ویڈیو دیکھنے والے سوشل میڈیا صارفین طرح طرح کے تبصرے کررہے ہیں۔ ان صاحب کے طرز گفتگو پر تنقید کرنے والوں کا کہنا ہے کہ نماز اور کبیرہ گناہوں کا تقابل اس اندا زمیں نہیں کرنا چاہیے کہ سننے والوں کو یہ پیغام ملے کہ اگر وہ ان گناہوں کو ارتکاب کربھی لیں تو اس شخص سے تو اچھے ہیں جو نماز نہیں پڑھتا۔ اس طرح کچھ لوگ کبیرہ گناہوں کی توجیح نکالنے کی کوشش بھی کر سکتے ہیں۔

loading...
>