عاطف اسلم نے ایسے کپڑے پہن کر ماہرہ خان کیساتھ تصویر بنوا لی کہ پاکستانی ”غضبناک“ ہو گئے، دیکھ کر آپ حیران پریشان رہ جائیں گے

ایک اور نیا دن، شوبز کی دنیا سے ایک اور نیا ہدف۔۔۔ لیکن اس مرتبہ پاکستانیو ں کے عتاب کا شکار ہونے والا کوئی اور نہیں بلکہ معروف گلوکار عاطف اسلم ہیں اور یہ جان کر آپ کو حیرت کا جھٹکا ضرور لگے گا کہ پاکستانیوں نے انہیں کسی اور وجہ سے نہیں بلکہ لباس کے باعث تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر ماہرہ خان کیساتھ عاطف اسلم کی ایک تصویر گردش کر رہی ہے جس میں وہ ”شارٹس“ یعنی نیکر پہنے ماہرہ خان کیساتھ بیٹھے ہیں اور کچھ دیکھنے میں مصروف ہیں۔ جب یہ تصویر منظرعام پر آئی تو پاکستانیوں کو یہ بات قابل اعتراض لگی کہ وہ مسلمان مرد ہیں اس لئے نیکر پہن کر ماہرہ خان کیساتھ کیوں بیٹھے ہیں ایک صارف نے لکھا ” تمہارا کیا مطلب ہے کہ ماہرہ خان نے متنازعہ لباس پہن رکھا ہے؟ اس دن تو عاطف
اسلم ماہرہ خان سے زیادہ اپنی ٹانگیں دکھا رہے تھے!! ہاہاہاہاہاہا“ ایک صارف کا کہنا تھا ”یہ بندہ مسلمان ہے؟؟“ ایک اور صارف نے غصے والے ایموجیز کیساتھ لکھا ”یہ مسلمان لڑکا ہے“ایک شخص نے بالکل وہی بات لکھی جس پر سب حیران تھے کہ ”یہ بہت مزاحیہ بات ہے کہ اب لوگوں کو مردوں کی ٹانگیں دیکھ کر بھی ناراض ہو رہے ہیں“ ایک صارف کو تصویر کیساتھ لکھا گیا کیپشن پسند نہیں آیا جس کا کہنا تھا ”اس کیپشن کے بعد تو تم بھاڑ میں جاؤ!!! یہ ’چل‘ نہیں کر رہے تھے، بلکہ یہ ایوارڈ تقریب کی ریہرسل تھی اور عاطف اسلم تھکا ہارا بیٹھا تھا کہ ماہرہ خان بھی اس کے ساتھ بیٹھ گئی، دونوں میں تھوڑی گپ شپ ہوئی ایک اور صارف نے لکھا ”عاطف اسلم نے جو پہن رکھا ہے کیا اس سے تمہیں تنگی ہو رہی ہے؟“ یہاں عاطف کا ایک مداح بھی نظر آیا جس نے لکھا ”میں بھی آپ کی طرح سنگر بننا چاہتا ہوں“ایک اور صارف نے لکھا ”اگر تم نیکر پہننے پر عاطف اسلم کا مذاق اڑا رہے ہو، تو اس کا مطلب ہے کہ تم نے یقینا کبھی جینز نہیں پہنی ہو گی۔۔۔“ ایک اور صارف نے لکھا ”ہر وہ شخص جو عاطف کو مذاق کا نشانہ بنا رہا ہے یہ سب وہ لوگ ہیں جن کے پاس زندگی میں کرنے کیلئے کچھ بھی نہیں ہے۔۔۔“

loading...
>