اگر سیر کرنی ہو تو ان جگہوں پر ضرور جائیں! پاکستان کے 9 مقامات 2020 میں ایڈونچررز کی فہرست میں شامل

 وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان ناقابلِ تصور خوبصورتی سے آراستہ وہ سرزمین ہے جہاں قدرتی عجائب کا خزانہ پوشیدہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے ٹوئٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ ناقابل تصور جمال سے آراستہ پاکستان وہ دھرتی ہے۔ جس کی خاک میں قدرتی عجائب کا خزانہ پوشیدہ ہیں اور جس کا دامن غیر دریارفت شدہ سیاحتی استع۔داد سے بھرا ہوا ہے۔وزیراعظم نے مذکورہ ٹوئٹ ٹریول میگزین ونڈر لسٹ کی جانب سے پاکستان کے 9 مقامات کو 2020 میں ایڈونچررز کی فہرست میں شامل کرنے
کے بعد کیا جس میں ہمالیہ کی وادیوں سے لے کر کیچڑ کے آتش فشاں شامل ہیں۔ٹریول میگزین نے 2020 میں سفر کر نے والے مقامات کی فہرست میں پاکستان کے مقامات کو شامل کیا جہاں غیر معمولی قدرتی خوبصورتی موجود ہے۔وانڈر لسٹ نے سیاحتی مقامات میں پاکستان کے شمالی علاقوں میں دنیا کے طویل ترین بالتورو گلیشیئر جو 63 کلومیٹر تک پھیلا ہوا ہے، 800 میٹر اونچے ٹرینگو ٹاورز، دنیا کی بلند ترین پہاڑی میدان دیوسائی، وادی ہنز، عطا آباد جھیل، وادی نیلم ،جھیل سیف الملوک اور ملک کے مغربی اور جنوبی حصے میں واقع صحرائے تھر اور ہنگول نیشنل پارک شامل ہیں۔گزشتہ ہفتے پاکستان ٹورزم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی) نے اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے باہمی تعاون کے ساتھ ایک مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد کیا تھا تاکہ ’قومی سیاحتی حکمت عملی‘ کو حتمی شکل دی جاسکے۔ورکشاپ کے دوران نیشنل ٹورزم کوآرڈینیشن بورڈ (این ٹی سی بی) کے اراکین، نجی شعبے سے وابستہ سیاحتی ماہرین اور دیگر نے اس حوالے سے تجاویز دی تھیں۔

loading...
>