بھارت میں ایک اداکارہ نے اپنے سابق بوائے فرینڈ کو مار مار کر موت کے گھاٹ اتار ڈالا۔ اس 42سالہ ٹی وی اداکارہ کا نام ایس دیوی ہے جس نے بھارتی شہر چنئی میں اپنی بہن کے گھر اپنے سابق بوائے فرینڈ پر ہتھوڑے سے تشدد کیا اور ہتھوڑے مار مار کر اس کا سر ہی کچل ڈالااور بعد ازاں خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔پولیس کے مطابق پولیس نے اداکارہ کے شوہر بی شنکر اور بہن ایس لکشمی اور لکشمی کے شوہر کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس کے مطابق 38سالہ ایم
روی نامی شخص کا اداکارہ کے ساتھ تعلق رہا تاہم اداکارہ نے بعد میں اس کے ساتھ لاتعلقی اختیار کر لی۔ روی اب ایک بار پھر اس کے ساتھ تعلق قائم کرنا چاہتا تھا اور ملاقات پر بضد تھا۔ تنگ آ کر اداکارہ نے اسے اپنی بہن کے گھر بلایا اور وہاں قتل کر دیا۔اداکارہ نے جب روی کے ساتھ تعلق قائم کیا اس وقت بھی شادی شدہ تھی۔ ان کا تعلق دو سال تک چلتا رہااور پھر اداکارہ کے شوہر اور خاندان والوں کو اس کا علم ہو گیا اور وہ اسے تعلق ختم کرنے پر قائل کرنے میں کامیاب ہو گئے اور اداکارہ نے تعلق ختم کر دیا۔ پولیس کے مطابق اب اداکارہ نے اپنے شوہر، بہن اور بہنوئی کے ساتھ مل کر منصوبہ بندی کے تحت روی کو گھر پر بلایا اور دیگر لوگوں نے بھی روی کو قتل کرنے میں اس کا ساتھ دیا۔
Khwab mein Qabar Dekhnay Ki Tabeer
پاکستانی طالبعلموں کا شاندار کارنامہ۔۔ہارٹ اٹیک سے بچائو کیلئے ایسی چیز ایجاد کر دی کہ دنیا حیران رہ گئی
Khwab mein Larki Girl Dekhnay Ki Tabeer
خود لذتی کیا ہے ، کیوں ہوتی ہے؟ اسلامی اور طبی نقطہ نظر جانئے! انتہائی معلوماتی مضمون
’آپ کے گھر میں موجود یہ عام سی گولی مردانہ کمزوری کا مکمل علاج کرسکتی ہے‘ سائنسدانوں نے مردوں کا بڑا مسئلہ حل کردیا
”خواب میں زلزلہ دیکھنا “ ایسے انسان کو فوراً یہ کام شروع کردینا چاہئے
Khwab mein Murdah Ka Zindah Hona Dekhnay Ki Tabee
حضرت مجدد الف ثانیؒ نے اسلام کی سنہری اقدار وروایات کو
Load/Hide Comments