اسلام آباد: ملائیشیا میں ضبط ہونے والے پی آئی اے کے طیارے کے مسافر وطن واپسی پر ایک اور مشکل میں پھنس گئے۔

ملائیشیاء سے 118 مسافر نجی ائیرلائن کی پرواز سے براستہ دبئی اسلام آباد پہنچ گے تاہم ایئرلائن کا عملہ مسافروں کا سامان دبئی ائیرپورٹ چھوڑ آئی جس پر مسافروں نے ایئرپورٹ پر اختجاجی مظاہرہ بھی کیا۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ قومی ائیرلائن کے طیارے کو کوالمپور میں روکے جانے سے 172 مسافر پھنس گے تھے، جن کووطن واپس لانے کے لیے نجی ائیرلائن کی مدد سے آپریشن کیا جارہا ہے۔ پہلی پرواز 118 مسافروں کو براستہ دبئی اسلام آباد لائی ہے جبکہ دوسری پرواز رات 1 بج کر 40 منٹ پر مزید 54 مسافروں کو براستہ دوحہ واپس آئیں گے۔

loading...
>